پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے شہریوں کو اغوا کر کے 28 لاکھ روپے ہتھیا لیے
شہری نے اہس پی ماڈل ٹاؤن میں درخواست دائر کردی، سب انسپیکٹر، کانٹیبل اور دو اہلکار نامزد
پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے شہری کو اغوا کر کے 28 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔
تفصیلات کے مطابق زاہد حسین نامی شہری نے ایس پی ماڈل ٹاؤن میں اپنے ساتھ پیش آئی واردات کے حوالے سے درخواست جمع کروائی ہے۔
اس دوراں میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موبائل کی دکان پر کام کرنے والا ملازمین ایک کروڑ روپے لے کر ہال روڈ سے اقبال ٹاؤن جارہے تھے کہ اس دوران تھانہ شادمان کے قریب ہمیں پولیس اہلکاروں نے روکا اور تھانے منتقل کردیا۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تھانے میں سب انسپکٹر نوید، کانسٹیبل اویس اور تنویر دونوں ملازمین کو نجی ہوٹل لے گئے، جہاں انہوں نے خود کو ایف آئی کا اہلکار طاہر کر کے ملازمین کو تین دن ہوٹل کے کمرے میں بند رکھا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے 28 لاکھ روپے اور ایک موبائل خود رکھ لیا جبکہ باقی رقم ملازمین حمزاللہ اور منہاج کو واپس کر کے انہیں واقعے سے متعلق کسی کو نہ بتانے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب شادمان کے علاقہ میں پیش آنے والے واقعے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن ارتضی کمیل نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن ارتضی کمیل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، جو بھی قصور وار ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔