9 مئی مقدمات میں شاہ محمود کی ضمانت بحالی کی درخواست خارج

شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت بحالی کی درخواست خارج کی گئی


Numainda Express December 19, 2023
شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت بحالی کی درخواست خارج کی گئی

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ تاہم شاہ محمود کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت بحالی کی درخواست خارج کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود کو 9 مئی واقعات کے تناظر میں پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں