نگراں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کونجکاری کی فہرست سے نکال دیا

سروسز ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد، فرسٹ ویمن بینک اور پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل فہرست میں شامل


Irshad Ansari December 19, 2023
فوٹو : فائل

نگراں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو فعال نجکاری کی فہرست سے نکال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے چھبیس اداروں کی نجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں سے پاکستان اسٹیل مل کو نکال دیا گیا ہے۔

نئی فہرست میں اداروں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ مذکورہ فہرست میں سب سے زیادہ توانائی شعبے سے تعلق رکھنے والے 14 ادارے شامل ہیں۔ فنانشل، ریئل اسٹیٹ سے متعلق چار ، چار اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

انڈسٹریل سیکٹر کےتین ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ ہوا بازی شعبے کا ایک ہی ادارہ پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے۔

نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر، گدو، نندی پور پاور پلانٹس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی فعال نجکاری فہرست کا حصہ ہیں۔

اس فہرست میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی شامل ہیں جبکہ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد اور پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں