ایگزم بینک برآمدی صنعتی فروغ کیلیے نئی شروعات وزیرخزانہ

برآمدات میں اضافہ اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی،شمشاد اختر


Irshad Ansari December 22, 2023
برآمدات میں اضافہ اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی،شمشاد اختر۔ فوٹو: اے پی پی

نگران وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک برآمدی صنعتی فروغ کیلیے نئی شروعات ہے۔

نگران وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے جمعرات کے روز ایگزم بینک پاکستان کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایگزم بینک کے آغاز سے برآمدات میں اضافہ اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام پرمکمل عمل درآمد کیا جائے گا، نگراں وزیرخزانہ

انہوں نے کہا کہ بینک کے قیام سے پاکستانی برآمد کنندگان کو کریڈٹ انشورنس اور گارنٹی کی خدمات بھی میسر آئیں گی، ادائیگیوں میں توازن، اقتصادی نمو اور معیشت میں پائیداریت کا انحصار معیشت کے ڈھانچے پرہے جس میں برآمدات کا اہم کردار ہے، ہمیں امید ہے کہ ایگزم کے آغاز سے مالیاتی ماحول میں بہتری، ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال اور ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

شمشاد اختر نے مزید کہاکہ یہ ملکی معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کیلئیسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

تقریب میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری تجارت، اسٹیٹ بینک کے افسران نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں