کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں ’اداروں کی مداخلت‘ پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا خط

کاغذات نامزدگی میں رکاوٹیں ڈالنے کے معاملے پر ڈی آر او لاہور کا صوبائی الیکشن کمشنر کو خط


محمد ہارون December 24, 2023
فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور نے پولیس اور اداروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے معاملے میں رکاوٹیں ڈالنے پر صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں رکاوٹیں ڈالنے کے معاملے پر ضلعی الیکشن کمشنر لاہور عبدالودود نے صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں انہوں نے لکھا کہ 'ریٹرننگ افسران کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں'۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ پولیس اور دیگر انتظامیہ کو ٹیلی فونک اور تحریری شکایات دیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا، اب اس معاملے کو آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کے سامنے اٹھایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں