بحیرہ احمر میں کشیدگی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت71سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر بیرل پر پہنچ گئی


INP December 24, 2023
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت71سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر بیرل پر پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

بحیرہ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی۔

بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی گروپ کے حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت71سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر بیرل پر پہنچ گئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں