مستقبل کی جدوجہد کے لیے خود کو فٹ رکھنا ضروری ہے شتروگھن سنہا

میرا بلڈ پریشر 12 سال کے بچے کی طرح ہے، معمول کے چیک اپ میں کوئی عار نہیں سمجھتا، شتروگھن سنہا


Online May 29, 2014
میرا بلڈ پریشر 12 سال کے بچے کی طرح ہے، معمول کے چیک اپ میں کوئی عار نہیں سمجھتا، شتروگھن سنہا فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار و سیاستدان شتروگھن سہنانے کہا ہے کہ مجھے مستقبل کی طویل جدوجہد کے لیے خود کو فٹ رکھنے کی ضرورت ہے۔

2012ء میں دل کا آپریشن کروانے والے اداکار حال ہی میں اسپتال میں داخل تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ یہ ایک معمول کا چیک اپ تھا میں بالکل ٹھیک ہوں اور مجھے مستقبل میں طویل جدوجہد کے لیے خود کو فٹ رکھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بلڈ پریشر 12 سال کے بچے کی طرح معمول کا ہے۔

انھیں خود کو مستقبل میں بھی ایسے ہی فٹ رکھنا ہے اس لیے وہ روزانہ معمول کے چیک اپ میں کوئی مضحکہ نہیں سمجھتے ہیں وہ ہر 40 سال کے شخص کو یہی مشورہ دیں گے کہ وہ معمول کے چیک اپ کی عادت اپنائے تاکہ اپنی صحت کا تجزیہ کرکے خود کو فٹ رکھ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں