سیلز ٹیکس جعلسازی ہیکرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

لاگ ان پاس ورڈ تبدیل کر دیا گیا ہے، پاس ورڈ بازیافت کرنے میں ناکام رہے، شکایت کنندہ


Irshad Ansari December 30, 2023
لاگ ان پاس ورڈ تبدیل کر دیا گیا ہے، پاس ورڈ بازیافت کرنے میں ناکام رہے، شکایت کنندہ ۔ فوٹو: ویب

فیڈرل ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس گوشوارے میں جعلسازی میں ملوث ہیکرز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ممبر آئی آر (آپریشنز) ایف بی آر اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی آر) کراچی کے خلاف موصول ہونیوالی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف بی آر کو ایسے بے ضمیر افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے خلاف مبینہ طور پر جعلی خریداریوں اور فروخت کو حذف کرنے کے معاملے کو حل نہ کرنے اورستمبر 2023 کے مہینے کیلیے رجسٹرڈ لوگوں کے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ضمیمے کچھ بے ایمان افراد کے ذریعے جعلسازی کرنے کی شکایت فیڈرل ٹیکس محتسب آرڈیننس 2000 (ایف ٹی او آرڈیننس)کے تحت درج کی گئی۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ان کا لاگ ان پاس ورڈ تبدیل کر دیا گیا ہے، وہ پاس ورڈ بازیافت کرنے میں ناکام رہے کیونکہ ان کا موبائل نمبر اور ای میل بھی ہیکرز نے تبدیل کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں