ریلوے نے 6 ماہ میں 40 ارب روپے آمدن کا ہندسہ عبور کرلیا

مالی سال 2023-24کی پہلی ششماہی میں41ارب کی آمدن ،پچھلے سال 28 ارب تھی


Numainda Express January 02, 2024
مالی سال 2023-24کی پہلی ششماہی میں41ارب کی آمدن ،پچھلے سال 28 ارب تھی—فائل فوٹو

پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار 6ماہ میں 40ارب آمدن کا ہندسہ عبور کر لیا۔

مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں 41 ارب روپے کی آمدن، پچھلے سال جولائی تا دسمبر یہ آمدن 28 ارب روپے تھی۔ پاکستان ریلوے پر امید ہے کہ مالی سال کا ٹارگٹ ایک ماہ قبل حاصل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے خسارہ؛ 4 سے 5 ارب کا بیل آؤٹ پیکیج درکار، سی ای او

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ وسائل کے درست اور موثر استعمال سے ریکارڈ آمدن کا حصول ممکن ہوا۔ ریونیو میں اضافہ ریلوے ملازمین کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، اس ضمن میں کوئی اضافی خرچہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت سے کوئی پیسے لیے گئے۔

علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے کراچی- لاہور براستہ مین لائن ملتان،فیصل آباد کے درمیان چلنے والی(27Up) شالیمار ایکسپریس کے کراچی سے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں