شہباز شریف کے کراچی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اعتراضات عائد

شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی پی کے امیدوار نے اپیل دائر کی ہے


کورٹ رپورٹر January 04, 2024
(فوٹو: فائل)

شہباز شریف کے کراچی این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر رجسٹرار اپیلٹ ٹریبونل نے اعتراضات لگا دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ ایک روز قبل الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نے اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے جلد بازی میں قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرکے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا، ریٹرننگ آفیسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

آج رجسٹرار اپیلٹ ٹریبونل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیے۔ رجسٹرار کے اعتراضات کے مطابق اپیل کنندگان کی جانب سے پیش کردہ ریٹرننگ افسر کی دستاویزات مصدقہ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں