ایکسپریس کی خبرپرنوٹس گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ایف بی آر افسروں کا الاؤنس بند

سرکاری افسران کو ٹیکس ڈکلیئریشن چھُپانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی، وزیر خزانہ


Express Report May 30, 2014
سرکاری افسران کو ٹیکس ڈکلیئریشن چھُپانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی، وزیر خزانہ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایف بی آر کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افسروں کے بارے میں 28 مئی کو ایکسپریس میں شائع ہونیوالی خبر کا سختی سے نوٹس لیاہے اورچیئرمین ایف بی آرکوہدایت کی کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایف بی آر افسران کا 100 فیصد تنخواہ کے برابر پرفارمنس الاؤنس بند کیا جائے۔

وزارت خزانہ کیطرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کے 1743 افسروں میں سے بارہ سو سے زائد کی طرف سے ٹیکس ائیر 2013 کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر کاروائی کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ جن ایف بی آر افسران نے گوشوارے جمع نہیں کروائے انہیں دس جون تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت کی جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری افسران کو ٹیکس ڈکلیئریشن چھُپانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی اور ٹیکس اکٹھا کرنیوالے ادارے کے افسران کو ملک کے عام شہریوں کیلیے مثال ہونا چاہیے، وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں