سی ڈی ڈبلیو پی 45 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری

358.810ارب روپے کی لاگت کے 3منصوبے قومی اقتصادی کونسل بھیجنے کی سفارش


APP January 05, 2024
ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 20ارب 89کروڑ 50لاکھ روپے جاری، پلاننگ کمیشن۔ فوٹو: فائل

سی ڈی ڈبلیو پی نے 45ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیدی۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 45ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے کی منظوری، 3 منصوبوں جن کی لاگت 358.810 ارب روپے ہے، کو قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں تعلیم، فزیکل پلاننگ اور ہاسنگ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپے جاری،5ارب 96کروڑ خرچ کیے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران این ایچ اے کے ترقیاتی کاموں کیلیے ایک کھرب 56ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں سے 41ارب 99کروڑ روپے جاری جبکہ 13 ارب 3 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں