پاکستان اور سعودی عرب کے حج معاہدے پر دستخط

پاکستانی عازمین حج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، انیق احمد


آن لائن January 08, 2024
پاکستانی عازمین حج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، انیق احمد (فوٹو فائل)

پاکستان اور سعودی عرب کے حج معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024کے معاہدے پر دستخط کردیے، حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے، پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج قرعہ اندازی، ریگولر اسکیم کے 63 ہزار سے زائد عازمین کامیاب

انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں