غزہ جنگ کے باوجود سعودی عرب نے تیل سستا کردیا

امریکی خام تیل70 ڈالر،برطانوی برینٹ آئل کی قیمت76 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی


گیس کی قیمت 5 فیصد کم ہوکر 2 ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت۔ فوٹو: فائل

غزہ جنگ کے باوجود سعودی عرب نے تیل سستا کردیا۔

سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے۔

سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4فیصد تک کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی چار فیصد تک کی کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت تین فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔

اس کے علاوہ گیس کی قیمت پانچ فیصدکم ہوکر دو ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں