پنجاب میں 10 ہزار افراد کو ٹوور گائیڈ کورس کرانے کا فیصلہ

70 فیصد کورس آن لائن اور 30 فیصد ایتھم لاہور کے مرکز میں کرایا جائے گا، صوبائی سیکرٹری سیاحت


آصف محمود January 09, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 10 ہزار افراد کو ٹوور گائیڈ کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سیاحت پنجاب راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے پنجاب میں چار سو سے زائد سیاحتی مقامات ہیں اس لیے یہاں آنے والے سیاحوں کا تجربہ یادگار بنانے کیلئے پروفیشنل ٹوور گائیڈ کا ہونا ضروری ہے۔ تربیت یافتہ ٹوور گائیڈ ہی ان تاریخی مقامات کے بارے میں بہتر انداز میں بتا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار انتہائی معمولی فیس کے ساتھ ٹوور گائیڈ کورس ایتھم سے آن لائن کیا جا سکے گا۔ 10 ہزار افراد کو چار ہفتوں کا ٹوور گائیڈ کورس کرایا جائے گا۔ پہلے بیج میں آنے والے افراد کے لیے رجسٹریشن فری ہوگی۔

سیکریٹری سیاحت نے کہا کہ اس کورس میں پنجاب بھر سے امیدوار اپلائی کرسکتے ہیں جس کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے جبکہ عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ خواتین اور اقلیتوں کو داخلے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد کورس آن لائن اور 30 فیصد ایتھم لاہور کے مرکز میں کرایا جائے گا۔ کورس مکمل کرنے والے امیدوار محکمہ سیاحت کے ادارے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کی جانب سے لائسنس کے اہل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں