پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا

ایک روز قبل کشمالہ طلعت نے سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس 2024 میں براہ راست کوالیفائی کیا تھا


Muhammad Yousuf Anjum January 09, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف نے مسکڈ ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل کے ساتھ ملکی پرچم بلند کردیا۔ پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرلیا

10 میٹر ایئر پسٹل کیٹگری کے مسکڈ ٹیم ایونٹ کے برانز میڈل مقابلے میں پاکستان کا قازقستان کے شوٹرز سے مقابلہ ہوا جس میں کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے دس پوائنٹس کی برتری سے کامیابی سمیٹ لی۔ پاکستان کا اسکور 18 جبکہ قازقستان کا 8 رہا۔

ایک روز قبل پیر کو کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے کا اعزازاپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گلفام جوزف بھی پہلے ہی 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ وہ اکتوبر 2022 میں قاہرہ میں انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ کے 10 میٹر ایئر پسٹل مینز ایونٹ میں چھٹے نمبر پر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں