کاغذات نامزدگی مسترد فواد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

فواد چوہدری نے ٹریبونل کے فیصلے کو چلینج کردیا، لاہور ہائیکورٹ میں فل بینچ جمعے کو سماعت کرے گا


کورٹ رپورٹر January 11, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے ٹریبونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 60 اور 61 سے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسر کے حقائق کے منافی فیصلے کو برقرار رکھا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو صول کرنے کے بعد اسے سماعت کیلیے مقرر کرنے کا روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں فل بینج جمعے کو سماعت کرے گا۔

فواد چوہدری کی جانب سے ایڈوکیٹ ظفر اقبال مانگٹ نے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ 'ٹریبونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا، بیرون ملک دوروں اور بیان حلفی کے مصدقہ نہ ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے'،

فواد چوہدری نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر کہ الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں