فضل الرحمان کے خلاف نعرے لگانے والوں پر جے یو آئی کارکنان کا بدترین تشدد ویڈیو وائرل

اپنے بھائی کو ایئرپورٹ چھوڑنے کیلیے آنے والا نوجوان تشدد کے باعث شدید زخمی، ٹراما سینٹر منتقل


Saleh Mughal January 12, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی کرنے پر جمعیت علماءاسلام کے کارکنان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان کے افغانستان دورے سے واپسی پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پ دو شہریوں نے جے یو آئی سربراہ کو دیکھ کر نعرے بازی کی تو کارکنوں کا پارہ ہائی ہوا اور انہوں نے دونوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران سول ایوی ایشن اور سیکیورٹی کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتا رہا اور جے یو آئی کے کارکنان کے ہاتھوں شہریوں کی درگت بنتے دیکھتا رہا۔

تشدد کے باعث ایک شہری شدید زخمی ہوا جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹراما اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


مولانا فضل الرحمان کو افغانستان سے واپسی پر جے یو آئی کے کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ کے بیرون ملک آمد والے لاؤنج میں موجود تھے اور انہوں نے جے یو آئی سربراہ کو دیکھتے ہی نعرے بازی کی۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد نور کے نام سے ہوئی جو ہنگو کا مستقل جبکہ اسلام آباد میں برما ٹاؤن کا عارضی رہائشی ہے اور اپنے بھائی کو ایئرپورٹ چھوڑنے کیلیے آیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔