نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے100ارب روپے کے نادہندہ ہیں


INP January 16, 2024
نجکاری فہرست سے نکالنے کیلیے وزارت توانائی، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند۔ فوٹو:فائل

حکومت نے نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے، پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ100 ارب روپے کم ہو گا۔

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔

پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلیے وزارت توانائی، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں، تاہم پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلیے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں