یو اے ای کا 2 ارب ڈالر کا قرض رواں ہفتے موخر ہونے کا امکان

موخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد، ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا، ذرائع


Numainda Express January 17, 2024
موخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد، ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا، ذرائع (فوٹو: فائل)

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر کا قرض رواں ہفتے ایک سال کے لیے موخر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے دو ارب ڈالر کا قرض23 جنوری تک میچیور ہو رہا ہے، جسے ایک سال موخر کرنے کیلیے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا، امکان ہے کہ یہ قرض رواں ہفتے موخر ہو جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی

ذرائع نے بتایا کہ موخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد، ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں