عمر سیف کی سوئٹزرلینڈ میں اہم ملاقاتیں ڈیجیٹل تعاون پر اتفاق

پاکستان مستقبل قریب میں ’’ڈیجیٹل حب‘‘ بننے جا رہا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی


Numainda Express January 17, 2024
پاکستان مستقبل قریب میں ’’ڈیجیٹل حب‘‘ بننے جا رہا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی۔ فوٹو: اے پی پی

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن عمر سیف کی سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بین الاقوامی اداروں، عالمی تنظیمی عہدیداران سے غیررسمی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ان ملاقاتوں میں کہا کہ پاکستان مستقبل قریب میں ''ڈیجیٹل حب'' بننے جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان برانڈ عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ میں تعاون، رکن ممالک کے مابین مشترکہ کلاؤڈ سروسز پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی، عمر سیف

ڈاکٹر عمر سیف کی سیکریٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) دیمہ الیحیی سے ملاقات میں ڈی سی او ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عمر سیف کی قطری وزیر آئی ٹی اور روانڈا کی وزیر کمیونی کیشن سے بھی ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر نے گوگل ہاؤس کا دورہ کیا اور نائب صدر بہشاد بہزادی سے ملاقات میں جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمر سیف نے کہا آئی ٹی میں ڈی سی او ممالک اور گوگل ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں