پاور سیکٹر کمپنیوں کے ملازمین و افسران پر لازمی سروس ایکٹ نافذ

لازمی سروس ایکٹ کے تحت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی یونینز سرگرمیوں پر پابندی ہوگی


آن لائن January 17, 2024
لازمی سروس ایکٹ کے تحت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی یونینز سرگرمیوں پر پابندی ہوگی (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاور سیکٹر کمپنیوں کے ملازمین و افسران پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں جنریشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی پر لازمی سروس ایکٹ نافذہے فیصلہ کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحاً نوکری کیوں؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟ چیف جسٹس

لازمی سروس ایکٹ کے تحت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی یونینز سرگرمیوں پر پابندی ہوگی وہ کسی قسم کا احتجاج اور ہڑتال نہیں کرسکیں گے، انتظامیہ جو فیصلے کرے گی اسے ماننے کے پابند ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں