پھل اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کیلیے تعارفی سیشن کا انعقاد

وحید احمد نے اپنے تعارفی کلمات میں پھل سبزیوں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی ایکسپورٹ میں بنیادی رکاوٹوں پر روشنی ڈالی


Business Reporter January 18, 2024
پھل اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کیلیے تعارفی سیشن کا انعقاد ۔ فوٹو: فائل

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی ایف وی اے) کے تحت پاکستان کے سفارتخانوں، ہائی کمیشنز اور قونصلیت میں تعینات کیے جانے والے 40نئے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کو پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ کے امکانات اور چیلنجز سے آگاہ کرنے کے لیے تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

پی ایف وی اے کے پیٹرن ان چیف وحید احمد نے اپنے تعارفی کلمات میں پھل سبزیوں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی ایکسپورٹ کی راہ میں حائل بنیادی رکاوٹوں پر روشنی ڈالی جن میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، نئی ورائٹیز، معیار کو بہتر بنانے، قرنطینہ مسائل کے خاتمے اور مصنوعات کی شیلف لائف بڑھانا شامل ہے۔

وحید احمد نے ایکسپورٹ بڑھانے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی ایکسپورٹرز اور پروڈیوسرز کے روابط کو فروغ دینے میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کے کردار کو اہم قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں