نئی بھارتی حکومت سے زیادہ وقعات نہیں مذاکرات کیلیے انتظار کرنا ہوگا سرتاج عزیز

نئی حکومت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں کیونکہ دونوں طرف خدشات پائے جاتے ہیں


آن لائن June 02, 2014
اہم مسائل حل کرنے کیلیے جراتمندانہ اقدام کی ضرورت ہوتی ہے اوراس سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اہم مسائل کو پست پشت نہیںڈالاجا سکتا تاہم بھارت سے اہم امور پر بات چیت کیلیے ماحول اور وقت کا انتظار کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویومیں کہا کہ ہماری بھارت کی نئی حکومت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں کیونکہ دونوں طرف خدشات پائے جاتے ہیں تاہم حکومت ابہام کا شکار نہیں۔ اہم مسائل حل کرنے کیلیے جراتمندانہ اقدام کی ضرورت ہوتی ہے اوراس سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تعلقات میں بہتری کیلئے اہم امور کوطے کرنا ضروری ہے اورانہیںنظر انداز نہیں کیاجاسکتا لیکن سنجیدہ بات چیت کیلیے ہمیںماحول اوروقت کا انتظار کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں