جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

گزشتہ روز جنرل نشستوں پر بھی فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی بحال کیے گئے تھے


کورٹ رپورٹر January 19, 2024
فہمیدہ مرزا نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا:فوٹو:فائل

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بحال کردئیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات بحال کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔ فہمیدہ مرزا جی ڈی اے کی جانب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے امیدوار ہیں۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے جنرل نشستوں پربھی فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات بحال کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں