طورخم بارڈر 9ویں روز بھی بند پھل و سبزیاں خراب ہونے لگیں

ویزے کے ساتھ داخلہ مشروط ہونے کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے لدی سیکڑوں گاڑیاں جمع


این این آئی January 22, 2024
قومی خزانے کو یومیہ 68 کروڑ سے زائد خسارے، مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات۔ فوٹو: ویب

طورخم بارڈر پر 9 ویں روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف کھڑی سیکڑوں گاڑیوں پر موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔

ویزے پاسپورٹ سے داخلہ مشروط ہونے کے باعث کارگو ٹرک ڈرائیورز کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف پھلوں و سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں 9 روز سے کھڑی ہیں، ٹرانسپورٹر بارڈر پر اسٹیکر ویزے کی سہولت اور بارڈر جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلیے ویزا لازمی قرار

بارڈر کی بندش کے باعث قومی خزانے کو یومیہ 68 کروڑ سے زائد خسارے، مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات جبکہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں