حکومت 20 ہزار چھوٹے کارباروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے گوہر اعجاز

تجارتی خسارہ ختم کرنے کیلیے 20 ہزار کاروباروں میں سے ہر کوئی ملین ڈالر برآمدات کرے


APP January 23, 2024
بزنس مینوں کو مصر، چین، جی سی سی ممالک کے دورے کر ائے، یو ایس ایڈ کے سمٹ سے خطاب۔ فوٹو: فائل

نگران وفاقی وزیر تجارت ، صنعت وسرمایہ کاری ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت 20 ہزار چھوٹے کاروباروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت ، صنعت وسرمایہ کاری ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یو ایس ایڈ کے سرمایہ کاری سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس ہزار چھوٹے کاروباروں میں سے ہر کوئی ایک ملین ڈالر کی برآمدات کرے تو تجارتی خسارہ ختم ہو سکتا اور یہ ہدف ایک سال میں حاصل ہوسکتا ہے۔

وزیر تجارت نے کہا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر ہے ،حکومت 20,000 چھوٹے سرمایہ کاروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ برآمدات کو بڑھاکر زرمبادلہ میں اضافہ کیا جا سکے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ وزارت تجارت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو مصر ، چین اور جی سی سی ممالک کے دورے کر ائے ہیں تاکہ نئی منڈیاں تلاش کی جاسکیں۔ اس سلسلے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں