شاہ خاور نے پی سی بی میں جلد اور شفاف انتخاب کو اولین ترجیح قرار دیدیا

شاہ خاور چار ہفتوں میں گورننگ بورڈ کی تشکیل کے ساتھ نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے


Muhammad Yousuf Anjum January 24, 2024
فوٹو : پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین الیکشن کمنشر شاہ خاور نے پی سی بی میں جلد اور شفاف انتخاب کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔

پی سی بی ہیڈکواٹر قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے نگراں وزیر اعظم اور پیٹرن کرکٹ بورڈ انوار الحق کاکڑ کی جانب سے ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا، جس مقصد کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ شاہ خاور پوری ایمانداری کے ساتھ ذمہ داری نبھانے کی کوشش کریں گے تاکہ پی سی بی کے انتخابات ہر پہلو سے شفاف ہوسکیں۔

قبل ازیں، وہ لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور دوسرے اسٹاف نے ان کا استقبال کیا، ان کو پھول پیش کیے، پہلے روز پی ایس ایل، الیکشن اور دوسرے کرکٹ امورز پر بریفنگ رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر

شاہ خاور گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے، شاہ خاور چار ہفتوں میں گورننگ بورڈ کی تشکیل کے ساتھ نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے۔ اس دوران، وہ پی ایس ایل سمیت تمام دوسرے امور کے روزہ مرہ معاملات بھی دیکھیں گے۔ ایک ماہ میں پی سی بی کے انتخابات کرانے کا ٹاسک شاہ خاور کو سونپا گیا ہے۔

دوسری جانب، پیٹرن پی سی بی کی طرف سے بورڈ آف گورنز کے لیے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی شاہ خاور سے ملاقات کا فوری امکان نہیں،عمرہ ادائیگی کے لیے محسن نقوی کی سعودی عرب روانگی پلان ہے، جہاں سے ان کی واپسی 29 جنوری کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں