پی ٹی آئی ’سہولت کاروں‘ نے الیکشن میں اثر انداز ہونے کیلیے بڑی رقم پاکستان منتقل کردی ذرائع

تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے سہولت کاروں کی فہرستیں تیار کرلیں، کارروائی متوقع


خالد محمود January 26, 2024
(فوٹو: فائل)

بیرون ملک میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں، حامیوں اور سہولت کاروں نے مبینہ طور پر عام انتخابات میں امیدواروں کی خرید و فروخت کیلیے بڑی رقم پاکستان منتقل کردی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنان کی جانب سے پاکستان میں مقیم کارکنوں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی گئی ہے جس کا مقصد عام انتخابات پر اثر انداز ہونا اور مبینہ طور پر مخالف امیدواروں کو خرید کر اپنے امیدوار کی فتح کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے سہولت کاروں کیخلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر تفصیلات حاصل کر کے ایسے تمام افراد کی فہرستیں تیار کرلیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملوث افراد کیخلاف بڑٰی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں