ٹیکس چوری روکنے کیلیے ایف بی آر اور ایف ایم یو میں تعاون پر اتفاق

غیر قانونی مالیات سے نمٹنا ہدف ،چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ کا ورکشاپ سے خطاب


Irshad Ansari January 29, 2024
غیر قانونی مالیات سے نمٹنا ہدف ،چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ کا ورکشاپ سے خطاب (فوٹو: فائل)

ایف بی آر اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے درمیان غیر قانونی فنانسنگ و ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے مالیاتی انٹیلی جنس برائے ٹیکس چوری پر مشترکہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اور ایف ایم یو کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور غیر قانونی مالیات سے نمٹنے کے متفقہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اس شراکت داری کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ انھوں نے برٹش ہائی کمیشن کے مسٹر لیوس ایونز کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے تقریب میں مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو مالیاتی خود مختار ادارہ بنایا جائیگا، شمشاد اختر

ایف ایم یو کی ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ فاروق نے ٹیکس چوری سے نمٹنے کیلیے معلومات کی بنیاد کو بڑھانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلیے ایف بی آر اور ایف ایم یو کے درمیان پائیدار ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں