امیتابھ اور جیا بچن نے شادی کی 41ویں سالگرہ دور رہ کر منائی

شوٹنگ کے سلسلے میں جیا کے ساتھ نہیں مگر دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے، بگ بی


Online June 04, 2014
شوٹنگ کے سلسلے میں جیا کے ساتھ نہیں مگر دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے، بگ بی فوٹو : فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ بگ بی اور ان کی اہلیہ جیا بچن نے شادی کی 41ویں سالگرہ منائی۔

اس موقع پر وہ ایک دوسرے سے دور تھے اپنے ٹویٹر پیغام پر امیتابھ بچن نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اس دفعہ اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر جیا بچن سے دور ضرور ہوں لیکن میرا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیا کو اس شاندار موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جیا میری زندگی کی بہترین ساتھی ہیں اور ہم نے زندگی کی کئی بہاریں غم اور خوشی ایک ساتھ دیکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں