ٹیکس وصولی کی کارکردگی بدترین رہی وزیرخزانہ کا اعتراف

مشکلات کے باعث تمام چیلنجوں سے نہیں نمٹ سکے مگرآج کا پاکستان پہلے سے زیادہ روشن ہے


Online June 04, 2014
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحق ڈار بجٹ 2014-15 پیش کررہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : فائل

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بجٹ تقریر میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی2013-14 میں ٹیکس وصولی کی کارکردگی بدترین رہی اور2381ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2050 ارب کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا جبکہ وصولی میں381ارب روپے کی کمی ہونا تھی لیکن تخمینہ 1940ارب لگایا گیا اور ٹیکس وصولی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوسکا۔

ہمیں ٹیکس محصولات بڑھانے کے لیے مزید کوششیں کرناہوں گی تاہم اسحٰق ڈار نے کہا کہ معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، ایک سال میں اہداف حاصل کرلیں گے، مشکلات کے باعث تمام چیلنج عبور نہ کرسکے مگر آج کا پاکستان ایک سال پہلے کے پاکستان سے زیادہ روشن ہے۔ مزید روشن بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں