مالی سال کے 6ماہ مجموعی قومی محصولات میں 46 فیصد اضافہ

مجموعی اخراجات کا حجم 9.262 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا


APP January 31, 2024
مجموعی اخراجات کا حجم 9.262 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

مجموعی قومی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے جب کہ مجموعی اخراجات کا حجم 9.262 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں مجموعی قومی محصولات کاحجم 6.854 ٹریلین روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی محصولات میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ

دوسری سہ ماہی میں مجموعی محصولات کا حجم 4.168 ٹریلین روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.682 ٹریلین روپے تھا۔

ایف بی آر کے مجموعی محصولات کاحجم 4.469ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جو 30فیصد زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں