9 کاروباری ماڈلز کو مارکیٹ میں براہ راست ٹیسٹنگ کی اجازت

کمپنیاں بلاک چین ٹیکنالوجی، اے آئی، الگورتھمک ٹریڈنگ و دیگر ماڈل استعمال کر رہی ہیں


Irshad Ansari January 31, 2024
4 سال میں 31 ماڈلز کی منظوری، ایس ای سی پی نے ریگولیٹری سینڈ باکس کے تحت اجازت دی۔ فوٹو: فائل

ایس ای سی پی 9کاروباری ماڈلز کو مارکیٹ میں براہ راست ٹیسٹنگ کی اجازت دے دی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریگولیٹری سینڈ باکس کے تحت جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل 9کاروباری ماڈلز کو کامیابی کے ساتھ انکیوبیشن کی مدت مکمل کرنے کے بعد مارکیٹ میں براہ راست ٹیسٹنگ کی اجازت دے دی۔

یہ فن ٹیک کمپنیاں بلاک چین ٹیکنالوجی ، آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور سونے اور ریئل اسٹیٹ کے فرکشنلائزیشن، الگورتھمک ٹریڈنگ، ون ونڈو قرضہ، تعلیمی فنانس، اور کرائوڈ فنڈنگ پر مبنی کاروباری ماڈل استعمال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی، دسمبر میں 2095 کمپنیاں رجسٹرڈ


مارکیٹ میں لائیو ٹیسٹنگ کے دوران یہ کمپنیاں اپنی خدمات محدود مدت کے لیے محدود صارفین کو پیش کریں گی۔ ایس ای سی پی نے ستمبر میں دس درخواست دہندگان کو سینڈ باکس کے انکیو بیشن میں شامل کیا تھا۔

درخواست دہندہ کمپنیوں میں فن کلاوڈ سسٹم پرائیویٹ لمیٹیڈ ؛ میسرز لوپ فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میسرز اے کے آر یو پاک پرائیویٹ لمیٹڈ ؛ میسرز سی جی گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میسرز ایکس اسٹیٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میسرز ڈائمنڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ؛ میسرز کوانٹری لمیٹڈ؛ میسرز رئلز؛ میسرز الہلال سیکیورٹیز ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز آئی بکس سیون پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ 9نے کامیابی سے انکیوبیشن مرحلہ مکمل کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں