پی سی بی چیئرمین کا انتخاب کب ہوگا فیورٹ کون

چیئرمین بننے کیلئے مضبوط امیدوار نے مشیر کھیل وہاب ریاض کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے


Sports Reporter February 04, 2024
چیئرمین بننے کیلئے مضبوط امیدوار نے مشیر کھیل وہاب ریاض کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کا انتخاب منگل کو ہوگا، جس کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

الحمرا ہال میں پنجاب کے کھلاڑیوں میں 3 کروڑ 90 لاکھ روپے تقسیم کرنے کے موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح کا کام وہاب نے بطور مشیر کھیل پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے کیا، کاش اس طرح کا کام کرکٹ میں بھی کرلیتے، انہوں نے پورا سال بہت لگن اور محنت سے کام کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ہمیشہ کھیل کی ترقی اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے سابق کرکٹر سے بات کی اور یہ اتنے مالیت کے انعامات بھی ان ہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے نگران حکومت پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض کی خدمات سے کرکٹ میں بھی فائدہ اٹھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں بھی ان سے اسی جذبے سے کام کی امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے پی ایس ایل کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا

محسن نقوی کہا کہ مستعفیٰ چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سونپی تھیں جبکہ وہاب ریاض نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ،ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی مشاورت سے سینئرز کھلاڑیوں کے ساتھ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز عامر جمال،خرم شہزاد،حسیب الللہ،صائم ایوب، اعظم خان کو بھی موقع بھی فراہم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہاب نے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر سب کے دل جیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔