ایس ای سی پی ششماہی ریگولیشنز خلاف ورزیاں 1849 مقدمات کا فیصلہ

ڈیجیٹل لینڈنگ میں 7کمپنیوں کو 1کروڑ 30 لاکھ، غیر قانونی ڈپازٹس میں 58کروڑ جرمانہ


Irshad Ansari February 10, 2024
ڈیجیٹل لینڈنگ میں 7کمپنیوں کو 1کروڑ 30 لاکھ، غیر قانونی ڈپازٹس میں 58کروڑ جرمانہ۔ فوٹو: فائل

ایس ای سی پی نے ششماہی ریگولیشنز خلاف ورزیاں کرنے پر 1,849 مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ سیکٹر میں قوانین کی کمپلائنس اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور ڈائریکٹروں کے خلاف اقدامات لیے اور جرمانے عائد کیے ہیں۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں کے 1,849مقدمات کا فیصلہ کیا۔ تقریباً 962 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبرکے دوران ایس ای سی پی نے عوام سے غیر قانونی طور پر ڈپازٹس اکٹھا کرنے کے خلاف 11کیسوں میں فیصلے جاری کیے۔ تقریباً 58 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ان کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو پانچ سال تک نااہل قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی، دسمبر میں 2095 کمپنیاں رجسٹرڈ

کمپنیوں یا انڈر ٹیکنگز میں سرمایہ کاری کرنے پر لسٹڈ کمپنیوں کے خلاف 11 ریگولیٹری آڈرز کے ذریعے 17 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایک اہم سیکٹر ڈیجیٹل لینڈنگ کا رہا۔ اس شعبہ میں سات کمپنیوں کو مجموعی 1 کروڑ 30 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

پہلی ششماہی کے دوران انشورنس کمپنیوں، تکافل آپریٹرز کے خلاف اکائونٹس کو برقرار رکھنے میں ناکامی، کریڈٹ اور ضمانت کی خلاف ورزی میں انشورنس گارنٹی کے سلسلے میں ضمانت کی ناکافی رقم، سالانہ نگرانی کی فیس کی عدم ادائیگی پر 8 مقدمات میں فیصلہ کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں