پی ٹی آئی قیادت کا آزاد ارکان کی شمولیت کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ
بیرسٹر گوہر کا ٹیلی فونک رابطہ، جماعت اسلامی نے مشاورت کیلیے وقت مانگ لیا، دونوں جماعتوں کا رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان تحریک انصاف نے ازاد ارکان کی شمولیت کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے سربراہ بحرا اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے ارکان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اظہار کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما بحرا اللہ ایڈوکیٹ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا ہے کہ اُس کے بعد ہی کوئی جواب دیا جاسکتا ہے تاہم دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ واضح برتری پر ہیں جبکہ جے یو آئی نے 7 اور ن لیگ پانچ نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اگر قومی اسمبلی کے حتمی اور سرکاری نتائج کی بات کی جائے تو وہاں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 100 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔