پی ایس ایل9 کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا مائیکل کلارک پہلی بار آواز کا جادو جگائیں گے

عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس، ثنا میر اور عروج ممتاز بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے


Sports Reporter February 12, 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا، مائیکل کلارک پہلی بار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اسٹار کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 42 سالہ مائیکل کلارک ایک فعال براڈ کاسٹر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک ایان بشپ بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ُڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر ، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز کی قیادت؛ واٹسن نے بریک دینے کی تجویز دے دی

بشپ 2017 کے سیزن کے بعد دوسری بار ایچ بی ایل میں واپس آئیں گے۔ موریسن مقامی شائقین میں ایک جانا پہچانا نام ہے اور ٹورنامنٹ میں ایک باقاعدہ آواز ہے جبکہ ڈول نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل بلکہ مختلف بین الاقوامی سیریز کے لیے بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں۔

ایم بنگوا 2022 ایڈیشن کے بعد دوبارہ یہاں آرہے ہیں ۔ بوچر۔ کارک اور ہیز مین بھی پی ایس ایل کے معروف نام ہیں اور وہ اپنی کمنٹری سے ٹورنامنٹ کو چارچاند لگائیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا سرفراز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وضاحت

پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان، اور عامر سہیل کے ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔ طارق سعید اور علی یونس اس ایکشن کو اردو میں بیان کریں گے۔ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی عدم دلچسپی

پی ایس ایل پروڈکشن اس سیزن میں بھی نشریات کے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ُبگی کیم سمیت کل 30 ہائی ڈیفینیشن کیمرے دنیا بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اعلیٰ معیار کا ایکشن فراہم کریں گے۔ اسپائیڈر کیم نہ صرف ٹی وی شائقین کے لیے بہترین زاویے لائے گا بلکہ اسے مائیکروفون اور اسپیکر کی بہتری کے ساتھ بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ میچوں کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی ہو سکیں۔

ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی پورے ایونٹ میں دستیاب ہو گی جبکہ اسٹریمنگ کے معیار میں اضافہ کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔ شائقین کو میچوں کے دوران اسکرین گرافکس میں تبدیلی نظر آئے گی جس میں آگمنٹڈ رئیلٹی گرافکس اور پلیئر ویڈیو ہیڈ شاٹس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں