راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ

عدنان چوہدری نے نو مئی واقعات کی مذمت اور عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا


عمران اصغر February 12, 2024
فوٹو فائل

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چوہدری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ سابق ایم پی اے کو تشویشناک حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

مقتول چوہدری عدنان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھانہ سول لائنز میں پیش آیا جہاں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق چوہدری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اُن کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی جسپ ر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔

مقتول چوہدری عدنان نے سانحہ 9 مئی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا اور عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ مقتول نے دو مختلف پریس کانفرنسز میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں