ترقیاتی فنڈز بحال تقرر تبادلوں وتعیناتیوں پر پابندی ختم

تمام ادارے نئی ترقیاتی اسکیمیں، پراجیکٹس، منصوبے منظور اور شروع کر سکیں گے


Qaiser Sherazi February 13, 2024
تمام ادارے نئی ترقیاتی اسکیمیں، پراجیکٹس، منصوبے منظور اور شروع کر سکیں گے (فوٹو فائل)

عام انتخابات 2024انتخابات مکمل ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی ختم ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی قومی انتخابات تک عائد کی تھی جو گزشتہ روز پیر 12 فروری سے ختم ہوگئی اب تمام ادارے نئی ترقیاتی اسکیمیں پراجیکٹس منصوبے منظور اور شروع کر سکیں گے، تمام اقسام کے فنڈز ریلیز ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ اسلام آباد میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

اداروں کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے علاوہ میڈیکل بل، ٹی اے اور ڈی اے بھی جاری ہوسکیں گے اس پابندی کے ختم ہونے سے اداروں نے تمام ادھوری ترقیاتی اسکیمیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں