بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔


Numainda Express February 15, 2024
ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔ ملزم نقیب الرحمان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پہلی کارروائی میاں چنوں میں کی اور فراڈ میں ملوث ملزم محمد اسلم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے خود کو شکایت کنندہ کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ہتھیائے تھے اور مذکورہ رقم مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروائیں۔ وہ جعلی بینک ڈیپازٹ رسیدیں بھیج کر سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔

دوسری کارروائی میں ملزم نقیب الرحمن کو راولپنڈی سے گرفتار کیا، ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

اس نے متاثرہ بچے کو ہوٹل میں بلا کر قابل اعتراض ویڈیوز بنائی اور اسے قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کر رہا تھا۔

ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیں۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں