خوابوں کی تعبیر

خوابوں کی تعبیر


فوٹو : فائل

گھنے اور لمبے بال
شہزادی گل،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری امی میرے بالوں میں کنگھی کر رہی ہیں اور میری چچی میرے لمبے گھنے بال دیکھ کر بہت حیران ہو رہی ہیں کہ ان کی صحت کا کیا راز ہے پھر دیکھتی ہوں کہ میں کالج میں ہوں اور وہاں بھی ساری لڑکیاں میرے بالوں کی تعریف کر رہی ہیں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کپڑے کے تھان خراب ہونا
سائرہ بانو، فیصل آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ابو کی دوکان پہ جو کپڑا ہے وہ سارے کا سارا گل گیا ہے ، کہیں ایسا لگتا ہے جیسے جل گیا ہو مگر کوئی بھی تھان سالم نہیں ہوتا بلکہ ہاتھ لگانے سے پھٹ رہا ہوتا ہے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

راستے میں پڑا بیگ اٹھانا
سعدیہ کوثر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے راستے میں ایک بیگ ملا ہے جو مختلف چیزوں سے بھرا ہوا ہے ۔ اس میں کئی پتھر اور زیورات بھی ہیں میں سنار کے پاس جاتی ہوں تو وہ کہتا ہے کہ یہ خالص سونا ہے۔ میں خوشی سے زیادہ حیرت محسوس کرتی ہوں اور تمام چیزیں لے کر اپنے گھر واپس آ جاتی ہوں ۔ گھر والے بھی سب دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

باز پکڑنا
مقیت بخاری، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہماری چھت پہ ایک باز ہے جس کو ہم نے پکڑ لیا ہے ۔ پھر دوبارہ دیکھا کہ میں اپنے ہاتھ سے اس کو کھلا رہا ہوں اور پھر اس کو تیزی سے اڑتے دیکھا جو ٹینکی پہ بیٹھ گیا ہے ۔ مگر بہت بلانے کے باوجود وہ نہیں آتا اور اڑ جاتا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

بلندی سے نیچے کی طرف گرنا
محمد اسلم ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں جیسے ہوا میں اڑتا جا رہا ہوں اور اڑتے اڑتے خود کو کافی بلندی پہ پاتا ہوں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ ایک دم میں نیچے گر رہا ہوں اور پھر زور زور سے چلاتا ہوں مگر رک نہیں پاتا اور اوپر کی بجائے تیزی سے نیچے ہی گرتا چلا جاتا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

زنگ آلود اندھے آئینے
صبا عثمان، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں کسی نے عجیب سے زنگ آلود اور اندھے آئینے بھیجے ہیں ۔ جن میں بمشکل اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی کھڑا ہے ۔ میری امی بھی ان کو دیکھ کر پریشان ہیں مگر میں خود کو دیکھتی ہوں کہ بالکل نارمل انداز میں ان کو کمرے میں لگا رہی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

شدید آندھی
مقصود رحمان ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم کسی شادی پہ ہیں وہاں موسم خراب ہو جاتا ہے اور اتنی شدید آندھی چلتی ہے کہ کسی کو کچھ سجھائی نہیں دیتا ۔ سب کچھ الٹ جاتا ہے۔ لوگ تک اڑ اڑ کر گر رہے ہیں ۔ مہربانی فرما کر اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

بیلٹ آنکھ میں لگنا
سمیر علی،لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرا بھائی شرارت میں بیلٹ مجھے مار رہا ہے اور اچانک وہ میری آنکھ میں لگ جاتی ہے اور شائد باہر نکل آتی ہے ۔ یہ مجھے اب یاد نہیں مگر میں بہت تکلیف سے چیختا ہوں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ یہ خواب اچھا نہیں ، بدنامی کا باعث ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گھر سے نکالنا
بسمہ خان، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے ایک رشتے دار جن سے ہمارے کوئی تعلقات نہیں ۔ ہمارے گھر میں آ چکے ہیں اور ہم کو گھر چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں ۔ ہم سب خواب میں بھی ان کی منتیں کرتے ہیں مگر وہ نہیں سنتے بلکہ وہ زبردستی سب کو ہاتھ پکڑ کر باہر نکال رہے ہیں ۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

کھانا کھلانا
ماریہ قبیطہ، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ ہم نے ایک بہت بڑا دستر خوان لگایا ہوا ہے جس پہ بہت سارے لوگ کھانے کو آ رہے ہیں اور ہم سب کو ہی کھانا کھلا رہے ہیں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

زمین میں دھنسنا
سلمان نقوی، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ کسی نرم زمین پہ میرا پاوں اندر تک چلا گیا ہے۔ میں تیزی سے زور لگاتا ہوں مگر پاوں اندر ہی اندر چلا جاتا ہے اور میرا دوسرا پاوں بھی اندر ہی ہے اور اتنا اندر چلا جاتا ہوں کہ کمر تک اس نرم سی زمین میں گھس جاتا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گھر میں دھواں
صائمہ پرویز علی، لاھور
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں بہت زیادہ دھواں ہے جس کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آ رہا ۔ جیسے دھند سی پھیلی ہوتی ہے مگر رنگ کالا ہے اور کسی قسم کی بو نہیں ہے ۔ ہم سب گھر والے ایک دوسرے کو آوازیں دیتے ہیں مگر کوئی کسی کو دیکھ نہی پا رہا۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر کا راستہ خراب ہونا
زاہدہ پروین،گوجرانوالہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کے دروازے تک راستہ ریت والا ہو گیا ہے ، چلنا کافی مشکل ہو گیا ہے ، میں سوچتی ہوں کہ میرے میاں نے تو کہا تھا کہ وہ گیراج تک ٹائیلیں لگوائیں گے مگر انہوں نے سارا راستہ خراب کر دیا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

دیو ہیکل آدمی پیچھا کرتا ہے
منصور کبیر، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ کوئی بہت موٹا تازہ دیو ھیکل آدمی ہے جو میرے پیچھے ہے ۔ جہاں میں جاتا ہوں وہ میرے پیچھے ہوتا ہے ۔ میں بہت زیادہ ڈر جاتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ کہیں ایسی جگہ چھپ جائوں جہاں وہ مجھے نہ دیکھ سکے۔ مگر پھر دیکھتا ہوں کہ گھر کے اندر باغ میں بھی وہ کھڑا ہے ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

پیسے گم ہونا
نجمہ خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے اپنے گھر میں کہیں پیسے رکھ دئیے ہیں جو اب مل نہیں رہے ۔ اس پہ میرے میاں بہت زیادہ ناراض ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ شائد میں نے اپنے بھائی کو دے دیئے ہیں مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ میں نے سیف میں ہی رکھے ہوتے ہیں ۔ خواب میں بھی اور آنکھ کھلنے کے بعد بھی میں خود کو پریشان ہی دیکھتی ہوں کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ تھا ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

صحت کا راز
مراد علی قصوری، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ایک تقریب میں موجود ہوں جس میں تقریباً سبھی رشتے دار موجود ہیں اور ہر شخص میری شاندار صحت کا راز پوچھ رہا ہے اور تعریف کر رہا ہے ۔ مجھے بھی بہت اچھا لگ رہا ہوتا ہے ۔ پھر سب کھانے کی بھی بہت تعریف کرتے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

ہائیکنگ میں دوست کا گرنا
عبدالہادی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری دوست ھائیکنگ کرنے جاتے ہیں اور جس رسی سے میرا دوست بندھا ہوتا ہے وہ میرے ہاتھ میں ہوتی ہے جس کو کس کر باندھنے کی بجائے میں چھوڑ دیتا ہو ں جس سے اس کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے رسی سہار نہیں پاتی اور ٹوٹ جاتی ہے جس سے وہ اوپر سے نیچے پکے فرش پہ جا گرتا ہے ۔ میں یہ دیکھ کر اپنی غلطی کا احساس کرتا ہوں کہ یہ مجھ سے کیسے ہو گیا ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

مردانہ ریشمی کپڑے
شوکت بشیر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے میری بیوی نے ایک ڈبہ گفٹ دیا ہے جس میں سارے ریشمی کپڑے تھے ۔ اگرچہ مردانہ انداز میں سلے ہوئے تھے مگر تھے ریشمی۔ میں ان کو دیکھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں کہ اتنی اہم میٹنگ کے لئے میں کیسے یہ پہن سکتا ہوں ۔ مجھے سوچ سوچ کر اتنا غصہ آتا ہے کہ میں فیصلہ کرتا ہوں گھر جا کر اس کو طلاق دے دوں گا جس نے سارے دفتر کے سامنے مجھے شرمندہ کروانا چاہا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں