جنوری 2024 میں 2651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں

نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 5 ارب 20 کروڑ روپے ہے


Numainda Express February 20, 2024
ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جنوری 2024 میں 2651 نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مہینے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

ایس ای سی پی کے پاس نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 12ہزار108 ہوگئی ہے، نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ پانچ ارب 20کروڑ روپے ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق جنوری 2024 میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 38 فیصد سنگل ممبر جبکہ بقیہ چار فیصد میں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش و تجارتی تنظیمیں، محدود ذمے داری کی شراکت داری اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس ماہ پانچ غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے کاروبار رجسٹر کروائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں