عالمی بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ توسیعی منصوبے کا جائزہ

ورلڈ بینک کے وفد میں مسعود احمد اور گوتھم گجن شامل تھے


Numainda Express February 21, 2024
ورلڈ بینک کے وفد میں مسعود احمد اور گوتھم گجن شامل تھے۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک کے وفد نے تربیلا ڈیم کا دورہ کرکے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا ہے۔

عالمی بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، منصوبے کی تکمیل سے 1530 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ورلڈ بینک کے وفد میں مسعود احمد اور گوتھم گجن شامل تھے۔


یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک سماجی تحفظ کےمنصوبے کیلیے مزید42 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا


جی ایم تربیلہ انور شاہ اور چیف انجینئر ٹی 5 وسیم رضا نے منصوبہ پر اب تک ہونیوالے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کی تکمیل سے 1530 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گئی۔اگلے سال اگست 2025 تک منصوبہ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی جائیگی۔جس سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4888میگاواٹ سے بڑھ کر 6418 میگاواٹ ہو جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں