روپے کے مقابل ڈالر کی قدرمیں استحکام یورو اور پاؤنڈ کی قدرگرگئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 99.70روپے اور قیمت فروخت 99.85روپے پر بدستور برقرار رہی


آن لائن June 08, 2014
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 99.70روپے اور قیمت فروخت 99.85روپے پر بدستور برقرار رہی، فوٹو: اے ایف پی/فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 99.70روپے اور قیمت فروخت 99.85روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر 15پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 135.70روپے سے کم ہوکر 135.60روپے اور قیمت فروخت 136.05روپے سے کم ہوکر 135.90روپے ہوگئی۔

اس طرح 40پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 167.50 روپے سے کم ہوکر 167.10روپے اور قیمت فروخت 167.75روپے سے کم ہوکر 167.35روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو روپے کے مقابلے یو اے ای درہم کی قیمت خرید 27.15روپے اور قیمت فروخت 27.30روپے پر برقرار رہی جبکہ 5پیسے کی کمی سے سعودی ریال کی قیمت خرید 26.55روپے سے کم ہوکر 26.50 روپے اور قیمت فروخت 26.75روپے سے کم ہوکر 26.70 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں