7 ماہ تجارتی خسارہ 31 کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 71 فیصد کم

جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 11.78ارب ڈالر، جنوری میں خسارہ 1.818ارب ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک


APP February 23, 2024
درآمدات میں 11فیصد کمی، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 31فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے کا حجم 11.78 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کاحجم 17.032 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جنوری میں تجارتی خسارہ کاحجم 1.818 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 1.666ارب کے مقابلہ میں 9فیصد زیادہ ہے۔ ساتھ ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 17.97ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ کم ہوکر 12.244 ارب ڈالر پر آگیا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 16.44 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا ۔ جنوری میں 2.69ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے۔ درآمدات پر 29.76 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔

جنوری میں درآمدات کا حجم 4.51 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 16فیصد زیادہ ہے۔ حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 71فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

خسارہ 1.093ارب ڈالر رہا، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں یہ 3.796ارب ڈالر تھا۔ جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 269 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 61 فیصد زیادہ ہے۔ 7 ماہ میں پرائمری بیلنس 4.402 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے 3.153ارب ڈالر سے 40فیصد زیادہ ہے۔ جنوری میں پرائمری بیلنس 664 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ جنوری میں 522 ملین ڈالر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں