بجلی 7 روپے 13 پیسے مہنگی کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اضافے کی درخواست پر تشویش،ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے، چیئرمین نیپرا


Numainda Express February 24, 2024
اضافے کی درخواست پر تشویش،ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے، چیئرمین نیپرا (فوٹو: فائل)

نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے متعلق انکوائری پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ بجلی 7روپے 13 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختارنے کہاکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے۔ ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے۔اتھارٹی کو ربڑ سٹمپ نہ سمجھا جائے، اس نے صارفین کا تحفظ کرنا ہے۔ صارفین کی شکایات سے متعلق ایپ رواں ماہ لانچ کی جائے گی۔

سی پی پی حکام نے بتایا جنوری کا فیول پرائس 7 روپے 13 پیسے بنتا ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام نے کہاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار رواں سیزن میں مجموعی طور پرکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، مزید مہنگی ہونے کا امکان

ممبر نیپرا نے کہاکہ ساؤتھ نارتھ پر سسٹم کے باعث تقریباً 50 فیصد 26 ارب روپے ایف سی اے صارفین پرپڑے گا۔ ڈیپارٹمنٹس کے درمیان مسئلے صارفین بوجھ کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔

نیپرا نے کے الیکٹرک اور ڈسکوز کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے پر انکوائری رپورٹ میں کی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں کو 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فورا تبدیل کرنے اور ان میٹرز پر اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے بل وصول کرنیکا حکم دیا۔

اتھارٹی نے کہا جون 2023 سے جن صارفین کی کیٹیگری 30 دن سے زائد بلنگ کی وجہ سے پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئی ہے اسے ٹھیک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں