نومنتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت میں سرینڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ


Numainda Express February 24, 2024
اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت میں سرینڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے میں نومنتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت سرینڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔

اسدعمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوگئے۔ طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر راجہ خرم شہزاد نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت سرینڈر کردینے اور وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اسد عمراور علی نواز اعوان کی جانب سے بریت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں عدالت نے بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت26 فروری تک ملتوی کردی، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں