نئی حکومت کو پہلے 100 دنوں میں عوام کو ریلیف دینا ہوگا

بجلی بلوں سے تمام ٹیکسز کا خاتمہ، کاروبار میں آسانیاں، دستاویزی معیشت کا فروغ اہم اقدامات


Express Tribune Report February 26, 2024
بھارت سے غذائی، ایران سے تیل کی تجارت ،نوجوانوں کو اسکالرشپس کے مثبت اثرات ہونگے (فوٹو : فائل)

عوام کو نئی حکومت سے کافی توقعات ہیں، جن کو فوری طور پر پورا کرنا شاید حکومت کے بس میں نہ ہو، لیکن حکومت اپنے پہلے 100 دنوں میں کچھ ایسے کام کرسکتی ہے، جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں حکومت کو تجویزدی گئی ہے کہ حکومت اپنے پہلے 100 دنوں کے دوران سب سے پہلا کام بجلی کے بلوں سے تمام ٹیکسوں کے اخراج کو ممکن بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط میں تاخیر

اس وقت ایف ابی آر کی اناہلی کی وجہ سے درجن بھر ٹیکس بجلی کے بلوں کی صورت میں عوام سے وصول کیے جارہے ہیں، جن کا خاتمہ ضروری ہے، اس کے علاوہ چھوٹے کاروبار کیلیے ٹیکسوں میں چھوٹ، نئے کاروبار کی رجسٹریشن اور آغاز کو آسان بنانا، کاغذی معیشت کا فروغ، پہلے 100 دنوں کے اندر رجسٹر ہونے والے تمام کاروبار پر تین سال کیلیے ٹیکس کی چھوٹ، بھارت سے غذائی تجارت، ایران سے تیل کی تجارت، ایچ ای سی پر اربوں روپے ضائع کرنے کے بجائے نوجوانوں کیلیے اسکالر شپس مہیا کرنے اور ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دینے سے جیسے اقدامات کرکے حکومت پہلے 100 دنوں کے دوران اپنا امیج عوام کے درمیان قدرے بہتر بنا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں