پی ایس ایل9 کنگز کیخلاف میچ سے قبل سرفراز نے ٹریننگ شروع کردی

ہیڈکوچ کی نگرانی میں فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور بولنگ کے مشقیں بھی کیں


Zubair Nazeer Khan February 28, 2024
ہیڈکوچ کی نگرانی میں فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور بولنگ کے مشقیں بھی کیں (فوٹو: پی سی بی)

سلطانز کیخلاف میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے پہنچ گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران سرفراز احمد نے اسکواڈ کو جوائن کیا، کھلاڑیوں نے فرنچائز ہیڈکوچ شین واٹسن کی نگرانی میں جسمانی ورزش، فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور بولنگ کے مشقیں بھی کیں۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے مسلسل 2 روز آرام کو ترجیح دی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ میچ کے دوران سرفراز احمد سرپر گیند لگنے سے زخمی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جمعرات کو پی ایس ایل9 میں اپنے 5ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

فرنچائز نے اپنے پہلے 3 میچز میں پشاور زلمی، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ چوتھے میچ میں ملتان سلطانز سے مات کھائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں